آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

Jun 20, 2025 | 16:49:PM
آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی شہری نے آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر بیوی کی ناک کاٹ دی۔
 یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں پیش آیا جہاں ایک شوہر نے طیش میں آکر بیوی کی ناک کاٹ دی،پولیس نے بتایا کہ رام کھلوان نامی شوہر نے اپنی بیوی پوجا کو فون پر دوسرے مرد کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنا اور پھر پیچھا کرتے ہوئے آشنا کے گھر پہنچ گیا جہاں وہ اپنی بیوی کو دیکھ کر آپے سے باہر ہوگیا جس کے بعد دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ شوہر نے طیش میں آکر آشنا کے سامنے ہی پوجا کی ناک کاٹ دی  جس کے بعد اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے لکھنو کے میڈیکل کالج میں منتقل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی ناک ایک پلاسٹک بیگ میں ڈال کر ہسپتال بھجوائی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری کی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔