استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ

Jun 20, 2023 | 20:23:PM
استحکام پاکستان پارٹی کا 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے 10 روز میں پارٹی منشور تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کیلئے 9 رکنی منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عامر محمود کیانی کو استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کا کنوینئر نامزد کیا گیا ہے جبکہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، رانا نذیرخان، سعید اکبر نوانی، چودھری ایم اشفاق، نوریز شکور اور پیر سعید الحسن شاہ استحکام پاکستان پارٹی کی منشور کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے شاہد خاقان عباسی لندن آفس پہنچ گئے

منشور کمیٹی کے کنوینئر کسی بھی ایک ماہر کو منشور کمیٹی کا رکن بنا سکیں گے، کمیٹی 10 روز میں استحکام پاکستان پارٹی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی، منشور کا مسودہ تیار کر کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کو پیش کیا جائے گا۔