سابق رکن اسمبلی طاہر محمود ہندلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Jun 20, 2023 | 00:29:AM
سابق رکن اسمبلی طاہر محمود ہندلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: طاہر محمود ہندلی کا علیم خان کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیالکوٹ سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی طاہر محمود ہندلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں عوامی حقوق کی جدوجہد کروں گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئی پی پی کے دروازے ہر محب وطن کیلئے کھلے ہیں جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاست میں شائستگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دےگی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیا ت نے گرمی سے پریشان شہریوں کو نوید سنا دی