پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

Jun 20, 2022 | 20:04:PM
پاکستان، سمندری حدود، گرفتار20بھارتی ماہی گیروں، رہا کردیا،
کیپشن: بھارتی ماہی گیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار20 بھارتی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں کو رہاکردیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے سزاپوری کرنے والے ماہی گیروں کو رہائی دے دی،پاکستان سے تمام رہا کئے گئے بھارتی ماہی گیروں کو براستہ واہگہ بارڈر واپس بھیجا گیا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قیدیوں کو رہا کیا،توقع ہے بھارتی حکومت بھی اسی جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے شادی نہ کروانے پر باپ کےخلاف تھانے میں درخواست دےدی