سابق وزیر غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار

Jun 20, 2021 | 23:04:PM
سابق وزیر غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سا بق بھا رتی وز یر کو ملائیشین خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا انا دراویدا منیترا کازاگام پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ایم مانیکا نندن کو چنائی پولیس نے بنگلور سے گرفتار کیا ہے۔سابق وز یر پر ملائیشین خاتون نے زیادتی کا مبینہ الزام عائد کیا ہے۔
ریاست تامل ناڈو پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سے ہی مانیکا نندن گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں بنگلور سے گرفتار کرلیا گیا ۔ملز م سے مزید خواتین سے زیا دتی کے متعلق سنسنی خیز انکشافات متو قع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ بھا رت میں امید سے تھی۔۔بو لڈ ادا کا رہ متھیرا کا انکشاف