حکومت کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کرے ، شہباز شریف 

Jun 20, 2021 | 18:40:PM
حکومت کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کرے ، شہباز شریف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاے کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کرے ۔
شہباز شریف نے کہاہے کہ بائیس کروڑ آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے، چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے ،کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے ۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ اپوزیشن نے بار بارخبردار کیا کہ عوام کی زندگیاں موذی وائرس سے محفوظ بنانے کےلئے بروقت ویکسین کی بکنگ کرائی جائے ،ویکسین کے فراہمی کے معاملے میں وہی کچھ ہورہا ہے جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا، آٹا چینی دوائی کے معاملے میں جس طرح مفادپرستوں نے جیبیں بھریں، کورونا ویکسین میں وہی کچھ دہرایا جارہا ہے افسوس ہے کہ عوام کی زندگی کے معاملے میں حکومت مجرمانہ غفلت کا سنگین ترین مظاہرہ کررہی ہے۔
صدر ن لیگ نے کہاکہ 1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکج پر کرپشن کے سنگین سوالات نے صورتحال پہلے ہی گھمبیر بنارکھی ہے ،عوامی سرمائے کی چوری انتہا پر ہے اور عوام کو خدمات کی فراہمی صفر ہے،ان کاکہناتھاکہ حکومت کی چوری، نااہلی اور بدانتظامی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر سیکنڈل میں ایف آئی اے طلبی۔۔ شہبازشریف نے بڑا فیصلہ کرلیا