اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی سے متعلق اہم خبر

Jun 20, 2021 | 17:34:PM
اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی کی خبریں سچ ہیں یا افوا ہیں ،سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد ڈراموں سمیت دو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ دونوں شوبز اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں تاہم اداکاروں کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

محب مرزا اس سے قبل اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے شوہر تھے جبکہ ان کی شادی 14 سال بعد ختم ہو گئی۔ 

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں لگتا ہے دونوں ایک دوسرے سے شادی کرچکے ہیں، وائرل کلپ کے بعد کئی صارفین نے پروگرام کی میزبان سے اتفاق کیا۔کچھ صارفین نے اِن افواہوں پر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے اس خبر کو 5 ماہ پہلے کا قرار دیا اور کہا کہ یہ بالکل سچ ہے۔ خیال رہے اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین سے بدتمیزی کرنے والے یو ٹیوبر کا معا فی مانگنے کے بعد یو ٹرن