اداکارہ ماہ نور بلوچ کا دلکش انداز۔۔تصاویر وائرل

Jun 20, 2021 | 11:20:AM
اداکارہ ماہ نور بلوچ کا دلکش انداز۔۔تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے  نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔دلکش انداز نے مداحوں کو تعریف پر مجبور کردیا۔

 اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ساتھ  پالتو کتا بھی موجود ہے۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہ نور بلوچ اپنے پالتو جانور کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت خوش ہورہی ہیں۔

اپنی نئی تصاویر میں ماہ نور بلوچ کسی پارک میں موجود ہیں اور اُنہوں نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں مشہور قول لکھا کہ ’یہ کوئی معمولی لمحات نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا ۔

1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

بہترین اداکاری کی وجہ سےماہ نور بلوچ کا شمار  شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام۔۔ مایا علی نے بڑا راز فاش کردیا