اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام۔۔ مایا علی نے بڑا راز فاش کردیا

Jun 19, 2021 | 14:57:PM
اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام۔۔ مایا علی نے بڑا راز فاش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا کہ بھارتی اداکار اکشے کمار کی فلم میں اُن کے ساتھ کام کرنے کے لئے آڈیشن دیا تھا مگر  فلم میں کام نہیں کر سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مایا علی نے اپنے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا  کہ ’وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ کی شوٹنگ کے فوراََ بعد بھارت چلی گئی تھیں جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم میں اُن کے ساتھ کام کرنے کے لئے آڈیشن دیا تھا۔

اداکارہ مایا علی نے بتایا کہ ’وہ اپنے آڈیشن میں کامیاب ہوگئی تھیں اور اُن کی فلم کی شوٹنگ شروع ہی ہونے والی تھی کہ اُسی دوران بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پابندی کے بعد بھی ہم نے کام کرنے کی کوشش کی تھی اور بھارت کے علاوہ بھی مختلف مقامات پر شوٹنگ پر غور کیا لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُنہوں نے کرن جوہر کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مایا علی کو بالی ووڈ میں کام کرنے کا کس قدر شوق ہے۔اگر موقع ملتا تو اپنی اداکاری کے جوہر سے سب کو حیران کر دیتی۔

 یہ بھی پڑھیںوالدہ کے بولڈ پروگرام کے باعث 2 سال بیرون ملک رہنا پڑا، اداکارہ ندایاسر کا انکشاف