تھوڑی سی جو پی لی ہے۔۔ شرابی  کی9سالہ بیٹے سمیت خودکشی 

Jun 20, 2021 | 11:08:AM
تھوڑی سی جو پی لی ہے۔۔ شرابی  کی9سالہ بیٹے سمیت خودکشی 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہیں۔ شراب چھوڑنے کے علاج کیلئے داخل ایک شرابی والد نے 9سال کے بچے کو ہسپتال کی چھت سے پھینک دیا۔ ملزم نے اس کے بعد خود بھی چھلانگ لگا دی جس سے دونوں کی موت ہو گئی۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ضلع بریلی کے علاقے پریم نگر میں دیپک کشیپ نامی شخص کا گنگا شیل ہسپتال میں شراب چھوڑنے کا علاج چل رہا تھا۔ اسی دوران دیپک نے اپنے نو سالہ بیٹے دویانش کو چھت سے نیچے پھینک دیا اور خود بھی کود گیا۔ لوگوں نے زخمی دیپک اور اس کے بیٹے کو فوری ہسپتال داخل کرایا لیکن کچھ دیر بعد دونوں کی موت ہو گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نےموقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر چھان بین شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والا شخص شراب پینے کا عادی تھا اور اسی حوالے سے اس کاہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

دیپک کی بہن چندراوتی نے روتے ہوئے بتایا کہ دیپک بہت زیادہ شراب پینے لگا تھا اور اس وجہ سے ہم لوگ اس کا علاج کرا رہے تھے۔ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ دیپک ایسا کر دے گا۔ دیپک کی بیوی کا نام کنچن بتایا گیا ہے۔ دیپک تین بہنوں کا ایک ہی بھائی تھا۔معصوم بیٹے کے ساتھ دیپک کی موت سے کنبے میں کہرام مچا ہے۔  
یہ بھی پڑھیں: ہم بنے تم بنے ایک دوجےکیلئے ۔۔پولیس والے کی سالے پر مہربانیاں