ہم بنے تم بنے ایک دوجےکیلئے ۔۔پولیس والے کی سالے پر مہربانیاں

Jun 20, 2021 | 10:07:AM
ہم بنے تم بنے ایک دوجےکیلئے ۔۔پولیس والے کی سالے پر مہربانیاں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد  میں ڈائل 112 پر تعینات کانسٹیبل انیل کمارنے سازش کرکے اپنے سالے  کو گھر پر ہی پولیس کی ٹریننگ دیکر اپنی جگہ نوکری پر بھیجنا شروع کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے پولیس حکام کو اس فراڈ کے بارے میں اطلاع کر دی، خفیہ تفتیش میں اصل بات کا انکشاف ہونے پر  پولیس نے اصلی کانسٹیبل انیل کمار کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے جبکہ نقلی انیل کمار عرف انیل سونی فرار ہو گیا۔ رپورٹ کےمطابق یو پی میں مظفر نگر کے علاقے کھتولی کا رہنے والے انیل کمار نے 2011 میں بریلی میں پولیس بھرتی کیلئے درخواست دی جہاں وہ ٹریننگ کے دوران فیل ہو گیا،  پھر اس نے 2012 میں میرٹھ میں پولیس بھرتی کیلئے درخواست دی لیکن وہاں بھی ناکام ہو گیا۔ 2012 میں تیسری بار انیل کمار نے گورکھپو رمیں درخوست دی جہاں وہ منتخب ہو گیا۔ انیل کمار کو  پہلی بار بریلی میں  ڈیوٹی پر تعیناتی ملی لیکن جب انیل کمار کا تبادلہ بریلی رینج سے مراد ّباد کیا گیا تو  شاطر پولیس اہلکار انیل کمار نے اپنے مقام پر اپنے سگے سالے انیل سونی کو مرادآباد بلایا اور بریلی سے جاری کردہ اپنے ٹرانسفر کے حکم نامہ کی ایک کاپی لے کر مراد آباد پولیس افسران کے سامنے پیش کیا۔ لیکن بھرتی کرنے والے پولیس افسر نے فوٹو نہیں ملایا جس کے بعد انیل کمار کی جگہ انیل سونی ڈیوٹی کرنے لگا۔ شاطر انیل کمار نے سرکاری ہتھیار چلانے سے لے کر افسران کو سیلیوٹ کرنے تک  کی ٹریننگ بیوی کے بھائی انیل سونی کو اپنے ہی گھر پر دے دی۔ڈیوٹی کے دوران انیل سونی کو پولیس لائن سے سرکاری اسلحہ بھی جاری کیا گیا۔ مرادآباد پولیس نے سازش رچانے والے انیل کمار کو حراست میں لے کر تمام معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نےملتان کو زیر کر دیا، محمد وسیم کی شاندار بالنگ