شمالی وزیرستان ۔۔ 2دہشتگرد ہلاک ۔۔پا ک فو ج کا جوان شہید

Jun 20, 2021 | 00:41:AM
 شمالی وزیرستان ۔۔ 2دہشتگرد ہلاک ۔۔پا ک فو ج کا جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں پاک فوج کے ایک جوان نے جامِ شہادت بھی نوش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان نائیک نزاکت حسین شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور وہ جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم پھر چھا گئے۔۔ پی ایس ایل میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے