بابراعظم پھر چھا گئے۔۔ پی ایس ایل میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے

Jun 19, 2021 | 23:56:PM
بابراعظم پھر چھا گئے۔۔ پی ایس ایل میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے۔

تفصیلات کے مطا بق بابراعظم پی ایس ایل 6 میں 71 کی اوسط سے 500 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں 2000 رنز مکمل کرنے والے بھی پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سےقبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بابراعظم کے پاس تھا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بنائے تھے۔کراچی کنگز کے اوپنر نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں دو ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی طور پر 2017 رنز بنا لیے ہیں۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ کے چھ ایڈیشنز میں اب تک 1763 رنز بنا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کو مذاق مہنگا پڑ ا۔۔ریسلرانڈر ٹیکر نے فائٹ کا چیلنج دیدیا