ایران:صوبے کرمانشاہ میں5.5شدت کا زلزلہ،لوگ گھروں سے نکل آئے

Jul 20, 2026 | 09:59:AM
ایران:صوبے کرمانشاہ میں5.5شدت کا زلزلہ،لوگ گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مغربی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے تہران یونیورسٹی کے ایرانی سیسمولوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوزران کے قریب واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 8 کلو میٹر (5 میل) ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 13 منٹ پر آیا۔ 

زلزلے کا مرکز کوزران سے 17 کلو میٹر جبکہ صوبائی دارالحکومت کرمانشاہ سے تقریباً 65 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور  گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔