ایران کا کمال، ایک مہینے میں ہی آسمان میں بنالی دفاعی دیوار

Jul 20, 2025 | 20:45:PM
ایران کا کمال، ایک مہینے میں ہی آسمان میں بنالی دفاعی دیوار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران نے ایک بار پھر دکھا دیا ہے کہ وہ ایک طاقتور ملک بن چکا ہے جس فضائی دفاعی نظام کو اسرائیل نے مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، اب ایران نے صرف ایک ماہ میں وہ تمام فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ تیار کرلیا ہے ، یہی نہیں بلکہ اس نے انہیں پہلے سے زیادہ مہلک بنا دیا ہے۔

ایران نے ایک بار پھر دکھا دیا ہے کہ وہ ایک طاقتور ملک بن چکا ہے جس فضائی دفاعی نظام کو اسرائیل نے مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا ، اب ایران نے صرف ایک ماہ میں وہ تمام فضائی دفاعی نظام کو دوبارہ تیار کرلیا ہے ،  یہی نہیں بلکہ اس نے انہیں پہلے سے زیادہ مہلک بنا دیا ہے۔

 ایران کی ڈیفا پریس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنز ڈپٹی محمود موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تباہ شدہ فضائی دفاعی نظام کو ایران میں بنائے گئے نظاموں سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ کچھ سسٹمز کو نقصان پہنچا تھا، لیکن ہم نے فوری طور پر پری ارینجڈ سسٹم کو محفوظ مقامات پر تعینات کر دیا،انہیں اور بھی طاقتور بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے