کے پی ٹی پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی

Jul 20, 2025 | 13:27:PM
کے پی ٹی پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کے پی ٹی پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کردی گئی۔
 وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق تاجروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کے پی ٹی پر ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو کے پورٹ چارجز میں 50 فیصدکمی کے علاوہ  ویرفیج چارجز میں بھی 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ سٹوریج چارجز میں 50 فیصد کمی کا فوری اطلاق ہوگاجبکہ 5 فیصد سالانہ اضافے کا اطلاق مؤخر کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ اور ڈلیوری سرکاری ڈاک خانے کے سپرد کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ چارجز میں کمی کے ذریعے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔