"سلیپنگ پرنس " سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن خالد20 سال کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

Jul 20, 2025 | 08:25:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

سعودی گزٹ کے مطابق شہزادہ خالد بن طلال نے اپنے بیٹے، شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال کی خبر دی ہے۔

 شہزادہ الولید تقریباً 20 برس تک کوما میں رہنے کے بعد وفات پا گئے۔ شہزادہ الولید 2005 میں لندن میں ٹریفک حادثے کے بعد مکمل کوما میں چلے گئے تھے۔

شہزادہ خالد کے مطابق ان کے بیٹے کی نمازِ جنازہ اتوار کے روز عصر کی نماز کے بعد امام ترکی بن عبداللہ مسجد، ریاض میں ادا کی جائے گی۔

شہزادہ الولید کو ”سویا ہوا شہزادہ“ کے لقب سے جانا جاتا تھا، وہ برطانیہ میں تعلیم کے دوران حادثے کا شکار ہوئے اور اس کے بعد سے مسلسل طبی نگرانی میں رہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد سے جدہ کی پرواز فنی خرابی کے باعث منسوخ

شہزادہ ولید دو دہائیوں پر محیط اس طویل عرصے میں وہ مکمل ہوش میں نہ آ سکے، اگرچہ کبھی کبھار ہلکی پھلکی حرکت کے لمحات نے مختصر سی امید ضرور پیدا کی۔

اس تمام عرصے میں شہزادہ خالد نے لائف سپورٹ ہٹانے سے انکار کیا اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا کہ زندگی اور موت صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔

شہزادہ الولید کی حالت نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں کی ہمدردی حاصل کی، اور ان کی حالت کو قریبی طور پر مسلسل فالو کیا جاتا رہا۔