سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اوراین اے 245 کا ضمنی الیکشن ملتوی 

Jul 20, 2022 | 22:33:PM
سندھ بلدیاتی الیکشن، دوسرا مرحلہ ملتوی
کیپشن: ووٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے دوسرے مرحلے کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کا کراچی ضمنی الیکشن ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کر دیا گیا،الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات بارشوں کے باعث ملتوی کئے گئے، چیف سیکرٹری سندھ نے مراسلہ میں کہاہے کہ سندھ میں بائیس جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست کو ہوگا جبکہ این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن 21 اگست کو ہوگا.
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات سے خالی ہونے والی این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کرینگے ، فیصل کریم کنڈی