وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے سفیرکی وزیرِ دفاع سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے سفیر نور محمد حسن نے آج وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی،ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں فریقین نے گرمجوشی سے خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ دفاع نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو مشترکہ اقدار اور عوامی روابط پر مبنی ہیں،انہوں نے صومالیہ میں امن، استحکام اور استعداد سازی کی کوششوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
صومالی سفیر نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا مسلسل تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور صومالیہ میں امن و ترقی کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔
دونوں فریقین نے باہمی روابط اور تعاون کے تسلسل کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بورڈ آف پیس میں آؤ ورنہ دو سو فیصد ٹیرف بھگتو؛ صدر ٹرمپ کی فرانس کو دھمکی