دہشتگردوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے، ایمل ولی خان

Jan 20, 2026 | 19:57:PM
دہشتگردوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے، ایمل ولی خان
کیپشن: ایمل ولی خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صدرایمل ولی خان کاکہناتھا کہ دہشتگردوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے،ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں کہ ہر ظلم کا جواب قانون کے ذریعے دیا جائے۔

مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے باچا خان مرکزمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ تیراہ ہے،جو نقل مکانی ہوگی اس میں دہشتگرد بھی نکلیں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ نقل مکانی کا مقصد کچھ اور ہے،ان کاکہناتھا کہ کیا دہشتگردوں کے ماتھے پر لکھا ہوا  ہے کہ وہ دہشتگرد ہیں؟

ایمل ولی خان کاکہناتھا کہ دہشتگردوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے،ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں کہ ہر ظلم کا جواب قانون کے ذریعے دیا جائے ،ذہنی دہشتگرد ہر مکتب فکر میں بیٹھے ہوئے ہیں، اس قوم کو جس نے تباہ کیا ان کو سزا ہونی چاہئے،پہلے واضح پالیسی دیں کہ یہ دہشتگرد کون ہیں یہ دہشتگرد فتنہ خوارج ہیں یا ہمارے خیر خواہ ہیں۔

صدر اے این پی نے کہاکہ محمود خان کے حوالے سے ہائبرڈ رجیم کا ایک اور مدعا پورا ہو گیا،آج ہماری یہ حقیقت ہے کہ ہمارے لیڈر آف اپوزیشن 804 کی رہائی کے لئے ہیں،اچکزئی صاحب کبھی کہتے ہیں مولانا زندہ باد کبھی نواز شریف زندہ باد کہتے ہیں،میری رائے ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کا راستہ کھولنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ؛ اہم قومی فاسٹ بولر کی چھٹی کا امکان