امریکہ پاکستان کی آزادی سے شروع ہونےوالی شراکت داری کو بڑھا رہا ہے، ناظم الامور نیٹلی بیکر

Jan 20, 2026 | 18:58:PM
 امریکہ پاکستان کی آزادی سے شروع ہونےوالی شراکت داری کو بڑھا رہا ہے، ناظم الامور نیٹلی بیکر
کیپشن: امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر سیالکوٹ میں ایک ایکسپورٹ فیکٹری کے وزٹ کے دوران خود سلائی مشین پر کام کر رہی ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)  امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرنے سیالکوٹ میں پاکستان کی ایکسپورٹ مینیوفیکچرنگ انڈسٹریز میں جا کر کام ہوتے دیکھا، شہر کی کاروباری ہستیوں سے تبادلہ خیال کیا اور چیمبر آف کامرس کے لنچ میں شرکت کی ۔ 

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے ترجمان نے بتایا کہ  پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے حال ہی میں سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے  سیالکوٹ شہر کی متحرک کاروباری برادری کی تعریف کی اور  امریکہ-پاکستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ یہ صلاحیت باہمی خوشحالی کا باعث بن سکتی ہے۔

 امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے ظہرانے سمین بھی شرکت کی اور اس خاص لنچ میں شریک صنعتکاروں سے خطاب بھی کیا۔

سیالکوٹ کے صنعتکاروں سے اپنے خطاب میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کی گہرائی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں پاک امریکہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ تجارت میں توسیع ایک مضبوط بنیاد کی عکاس ہے۔ 

 نیٹلی بیکر نے کہا،  یہ پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی اقتصادی شمولیت کے مثبت اثرات کو نمایاں کرتی ہے۔ امریکہ اور پاکستان ایک منصفانہ اور متوازن تجارتی تعلق کے لیے کوشاں ہیں جو دونوں ممالک کے لیے خوشحالی پیدا کرے۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور ایک اہم سرمایہ کار رہا ہے۔ 

نیٹلی بیکر نے کہا،  یہ تجارت میں توسیع اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نمایاں مواقع فراہم کرتا ہے۔

  ناظم الامور نیٹلی  بیکر نے فارورڈ اسپورٹس، فرسٹ امریکن کارپوریشن لمیٹڈ (FAC) اور سی اے اسپورٹس کا بھی دورہ کیا۔ یہ سیالکوٹ کی کھیلوں کے سامان کی صنعت میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارے ہیں۔ 

انہوں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا۔ 

 نیٹلی بیکر نے ایئرسیال کی قیادت سے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے ترجمان نے کیا،  یہ ملاقاتیں عالمی سپلائی چینز، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تجارت کی بنیاد پر اقتصادی ترقی میں امریکہ-پاکستان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

امریک یسفارتخاہ نے مطابق  ایف اے سی کی تقریباً 70 فیصد برآمدات امریکہ کو جاتی ہیں، جو امریکی منڈیوں اور صارفین کی مضبوط طلب کی عکاس ہے۔

 امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا،  ہم امریکی ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری صلاحیت کو بروئے کار لا کر دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کمیونٹیز کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔  یہ دورہ امریکہ میں اعلانِ آزادی کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ہوا، جو نہ صرف ماضی پر غور کرنے کا موقع ہے بلکہ جدت، تجارت اور عالمی قیادت کے مستقبل کی بنیاد بھی ہے۔

انہوں نے ی ہبھی بتایا کہ امریکہ آئندہ کئی بڑے عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے تناظر میں ‘امریکن ڈیکیڈ آف اسپورٹس’ منا رہا ہے۔ 
امریکہ کھیلوں اور کاروبار کے ذریعے لوگوں، منڈیوں اور ثقافتوں کو جوڑنے والی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

 امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور اس کے عوام میں گہری سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔  امریکہ اس شراکت داری کو آگے بڑھا رہا ہے جو پاکستان کی آزادی سے شروع ہوئی۔

ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا  کہ  یہ شراکت داری تجارت، جدت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے مسلسل فروغ پا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شراب کے کیس؛عدالت نے فی ملزم  30 سیکنڈ کی رفتارسے سینکڑوں ضمانتیں لے لیں 

یہ بھی پڑھیئے: میلے میں جھولا جھولتے 14 بچیاں جھولا ٹوٹنےسےزخمی، ویڈیو وائرل