معاشی استحکام میں زراعت کا اہم کردار، ترسیلات زر 40 ارب ڈالر ہوگئیں:رانا تنویر حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خوراک و غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی زراعت میں بڑے مواقع ہیں، پاکستان کی جی ڈی پی میں 26 فیصد شیئر زراعت کا ہے ۔
وفاقی وزیر خوراک و غذائی تحفظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کو پاکستان اور چین کی زرعی کانفرنس منعقد کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے زراعت پہلی ترجیح ہے۔
انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں اتنی گروتھ نہیں آ رہی جتنا پوٹینشل ہے، معاشی استحکام میں زرعی شعبہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے،ترسیلات زر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملکی برآمدات توقع کے مطابق نہیں بڑھ رہی ہیں،چین کے ساتھ دو زرعی کانفرنس منعقد کی گئی ہیں،چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کی گئی ہیں، پاک چائنہ ایگری انوسٹمنٹ کانفرنس منعقد کی گئی ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کی 85 اور پاکستان کی 146 کمپنیوں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا، چین اور پاکستان کی کمپنیوں کے درمیان 4.4 ارب ڈالرز کے 79 ایم او یو کیے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، گندم امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے،گندم کا نرخ 3500 روپے فی من مقرر کیا گیا ہے، کسان 3200 روپے فی من پر بھی خوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم