چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ریٹائرڈ کا تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ

Jan 20, 2026 | 17:15:PM
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ریٹائرڈ کا تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ،ا س دوران چیئرمین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ توسیعی منصوبہ 56 فیصد مکمل ہو چکا ہے  جبکہ  بجلی کی پیداوار اپریل 2027 میں شروع ہوگی ۔

 ممبر (واٹر) واپڈا اور ممبر (پاور) واپڈا بھی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ)  کے ہمراہ تھے،  چیئرمین واپڈا  نے ٹنل اور پاور ہاؤس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

 چیئرمین واپڈا  نے کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور واپڈا ٹیم کو مربوط کوششوں کی ہدایت کی، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہے، منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو ایک  ارب 46کروڑ 60 لاکھ یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ منصوبے کے لئےعالمی بنک 390 ملین ڈالر فراہم کررہا ہے، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک بھی منصوبے کے لئے 300 ملین ڈالر مہیا کررہا ہے،  منصوبے کی تکمیل پر تربیلا ڈیم کی مجموعی پیداواری صلاحیت 6ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔

 چیئرمین واپڈا  نے  تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیا،  تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ اب تک نیشنل گرڈ کو 33 ارب یونٹ بجلی فراہم کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں  کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم