ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی کی اجازت کے بغیر مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا

Jan 20, 2026 | 14:42:PM
ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی کی اجازت کے بغیر مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری )ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی اجازت کے بغیر مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ ڈی ایس پی سے اجازت لینا ہو گی۔
خلاف ورزی پر مقدمہ درج کروانے سے پہلے متعلقہ ڈی ایس پی کے علم میں لایا جائے۔ 
سی ٹی او اطہر وحید کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، ون وے کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کمرشل گاڑیوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔
اس سے قبل ٹریفک وارڈنز کی جانب سے دھڑا دھڑ شہریوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے تھے۔