بھارتی اداکار گووندا کے افیئرزاور اہلیہ سے اختلاف پر بھانجے کی لب کشائی

Jan 20, 2026 | 10:07:AM
بھارتی اداکار گووندا کے افیئرزاور اہلیہ سے اختلاف پر بھانجے کی لب کشائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات اور افیئر کی خبروں نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا رکھی ہے۔

 اسی ہلچل کو لے کراب گووندا کے بھانجے ونے آنند کا بیان سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کے بھانجے ونے نے خاندان کی نجی زندگی کے احترام پر زور دیا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ یہ معاملہ میڈیا کی سنسنی سے دور رہ کر حل ہو۔

ونے آنند نے کہامیں دل سے دعا کرتا ہوں کہ میرے ماموں اور ممانی کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہے اور یہ معاملہ نجی ہی رہے، میری بس یہی خواہش ہے۔

ونے نے سنیتا آہوجا کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ، اگر ممانی نے کچھ کہا ہے تو میں احترام کے ساتھ ماموں سے یہی کہوں گا کہ وہ اس پر توجہ دیں۔

 میں دونوں میں سے کسی کے بارے میں غلط بات نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے گووندا اور سنیتا کے بیٹے یش وردھن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد ٹیلینٹڈ ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر گووندا کا نام ایک خاتون کومل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، تاہم ان خبروں کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

 اس کے باوجود ان افواہوں نے گووندا اورسنیتا کے تعلقات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ سٹار اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ ٹریفک حادثے کا شکار

اس سے قبل گووندا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کا خاندان ایک بڑی سازش کا شکار ہو گیا ہے۔

 ان کے مطابق، کچھ لوگ جان بوجھ کر ان کے قریبی رشتوں کو استعمال کر کے غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں، اور سنیتاانجانے میں اس سازش کا حصہ بن گئیں۔

دوسری جانب سنیتا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شہرت اور کام کے نام پر کئی لوگ گووندا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اس عمر میں ذمہ داریوں کو سمجھنا ضروری ہے۔

 انہوں نے بیٹی ٹینا کی شادی اور بیٹے یش وردھن کے کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گووندا نے کبھی بیٹے کے کام کے لیے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

گووندا اورسنیتاآہوجا کی شادی کو 37 برس ہو چکے ہیں۔ دونوں کے دو بچے بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہیں۔

 گووندا نے اپنی فلمی زندگی میں ’شعلہ اور شبنم‘، ’راجا بابو‘، ’قلی نمبر ون‘ اور ’ہیرو نمبر ون‘ جیسی سپرہٹ فلموں سے خاص مقام حاصل کیا، جبکہ بعد میں انہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا۔

فی الحال خاندان کی جانب سے یہی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ خاندانی اختلاف جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے۔