کوئٹہ: نجی پلازہ میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوئٹہ کے مصروف علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں تاہم تاحال آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
The fire that broke out at Liaquat Bazaar on Prince Road in Quetta has spread to the laptop and shoes markets adjacent to the Achakzai Mobile Market. PDMA rescue teams are continuing efforts to extinguish the fire. pic.twitter.com/hbZIfPe9NE
— Pakistan Connect (@Pak_Connect) January 20, 2026
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ،ممتاز عالم دین نے بڑا مطالبہ کر دیا