ایرانی پولیس چیف کا مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم

Jan 20, 2026 | 09:28:AM
ایرانی پولیس چیف کا مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم
کیپشن: احمد رضا رادان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران میں حکومت مخالف مظاہروں پر ریاستی کریک ڈاؤن مزید سخت ہو گیا ہے۔

 ایران کے قومی پولیس چیف احمد رضا رادان نے مظاہروں میں شریک افراد کو تین دن کے اندر خود کو سرنڈر کا الٹی میٹم  دیا ہے، بصورت دیگر سخت کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹی وی سے خطاب میں پولیس چیف کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان جو دھوکے میں آ کر مظاہروں میں شامل ہوئے انہیں دشمن نہیں بلکہ گمراہ افراد سمجھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:امریکا میں تاریخ رقم: پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف اٹھالیا

انہوں نے کہا کہ اگر وہ مقررہ وقت کے اندر سرنڈر کر دیں تو نرمی برتی جائے گی۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مہلت ختم ہونے کے بعد قانون پوری سختی سے حرکت میں آئے گا۔

واضح رہے کہ دسمبر کے آخر میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرے جلد ہی ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہو گئے۔

 ان مظاہروں کو  مبصرین نے ایرانی قیادت کے لیے حالیہ برسوں کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔