قومی ویمنز فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Jan 20, 2023 | 21:24:PM
 قومی ویمنز فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
کیپشن: قومی ویمنز فٹبال ٹیم واپس آتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں 4ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد قومی ویمنز فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی.

پی ایف ایف حکام نے ٹیم کا استقبال کیا،پاکستان فٹبال ہاؤس میں نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور دیگر ارکان نے سکواڈ کو خوش آمدید کہا۔

چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر رہی،ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کوموروس کو زیر کیا، ماریشس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،میزبان سعودی عرب کے ساتھ مقابلہ برابر رہا۔