شہزادی ڈیانا کا مہنگا ترین ہار کم کارڈیشین نے خرید لیا

Jan 20, 2023 | 19:31:PM
کم کارڈیشین
کیپشن: کم کارڈیشین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی معروف اسٹار کم کارڈیشین نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والے ہیروں کے ہار 2 لاکھ ڈالرز کو خرید لیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

لندن میں ہونے والی نیلامی کے دوران صلیب کی شکل کے اس ہیرے کے ہار کو کم کارڈیشین نے2 لاکھ ڈالرز  (ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔کارڈیشین نے نیلامی سے عطااللہ کراس(Attallah Cross) خریدا ، ایمےتھسٹ اور ہیرے سے بنے اس  لاکٹ کو لیڈی ڈیانا نے کئی اہم موقعوں پر پہنا تھا۔

واضح رہےکم کارڈیشین کو ماضی کی معروف شخصیات کے زیر استعمال رہنے والی اشیا میں کافی دلچسپی ہے۔2022 میں انہوں نے میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر ہالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ مارلن منرو کا گاؤن پہنا تھا جو مارلن منرو نے 1962 میں پہنا تھا۔