کشمیر سے کراچی۔۔لاہور میں شاپنگ۔۔کمسن بچہ پان منڈی میں زندگی کی بازی ہار گیا 

Jan 20, 2022 | 21:13:PM
بم ،دھماکہ، پان ،منڈی
کیپشن: بم دھماکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)کشمیر سے کراچی جانے والا 9سالہ بچہ ابصار انار کلی دھماکے میں جاں بحق  ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیو انار کالی پان منڈی میں آج ایک بجکر 44 منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 28 افراد کو زخمی حالت میں میو ہسپتال لایا گیا جس میں دو افراد جابحق ہوئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں 31 سالہ ارسلان اور 9سالہ ابصار تھے ۔ 9 سالہ ابصار کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ اپنے ماموں فیضان کیساتھ کراچی جانے سے پہلے انار کلی میں شاپنگ کررہا تھا۔ فیضان نے سٹی 42ے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اس کا بھانجا فیضان انارکلی میں شاپنگ کے لئے گئے تھے اور ان کے ساتھ انکی بھابھی بھی تھیں ۔ابصار کے ماموں فیضان  نے بتایا کہ وہ ابصار اور اپنی بھابھی سے چند قدم فاصلے پر تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور افراتفری پھیل گئی جبکہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس میں انکی بھابھی اور فیضان زخمی ہوئے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جھوٹا سوشل میڈیا۔۔چیتوں سے پیار .. بہادر انسان کی ویڈیو  میں ہیرا پھیری.. ضرور پڑھیں اور دیکھیں