جیل سے رہائی مہنگی پڑگئی ، مخالفین کی فا ئرنگ ،5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Jan 20, 2021 | 20:54:PM
جیل سے رہائی مہنگی پڑگئی ، مخالفین کی فا ئرنگ ،5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ جیل لکی مروت سے رہائی پانے والے 2 افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی، جس سے 3 راہ گیروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں جیل سے رہائی پانے والے 2 افراد اور 3 راہ گیر شامل ہیں۔رہائی پانے والے افراد قتل کے الزام میں قید تھے، جیل سے باہر آنے پر موٹرسائیکل سوار مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،۔فائرنگ سے 2 راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔واقعہ کے خلاف لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجا ج بھی کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔