پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوزب کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم معطل

Jan 20, 2021 | 18:38:PM
پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوزب کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو کنول شوزب کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو نوٹس جاری کرکے کل طلب کرلیا ہے۔
شہری نے تشدد کا الزام لگا کر ایم این اے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دفعہ 22A کے تحت پولیس کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا تھا ۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کنول شوزب کی مقدمہ درج کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کل کریں گے۔