ٹی20 سیریز۔۔پاکستان کیخلاف  جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان  

Jan 20, 2021 | 15:29:PM
ٹی20 سیریز۔۔پاکستان کیخلاف  جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے جنوبی افریقہ نے ٹیم  کا اعلان کردیاگیا۔

کونٹین ڈی کوک کی ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے وطن واپسی کے پیش نظر ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی سکواڈ میں شامل ہیں۔ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو،  جون اسمٹس بھی جنوبی افریقا ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔  نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون بھی جنوبی افریقا کی ٹی ٹوینٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی20 میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔