مختلف سرکاری اداروں کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کی وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غزل افضل کا تبادلہ کر کے انہیں واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں بطور میڈیکل آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صدر جی پی او کراچی کے چیف پوسٹ ماسٹر علی افضل کی خدمات حکومتِ سندھ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
مزید برآں ملٹری اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، سی ایم اے کمپلیکس لاہور کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد صابر کا تبادلہ کر کے انہیں این سی سی آئی اے اسلام آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس تعینات کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم کو تبدیل کر کے پبلک پرائمری ہیلتھ انیشیٹو سندھ میں ڈسٹرکٹ مینیجر مقرر کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں وفاقی نظامتِ تعلیمات (کینٹ اینڈ گیریژن) کی اسسٹنٹ پروفیسر جہاں آراء کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے،علاوہ ازیں جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن طاہر محمود قریشی کی 24 جون 2026 کو ریٹائر ہوں گے جبکہ تقرر کی منتظر آمنہ شجاع سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات کی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں:علی امین گنڈا پور