زراعت کیلئے گیم چینجر منصوبہ؛  تھر کے کوئلے سے اب سستی یوریا کھاد بھی بنے گی

Feb 20, 2026 | 17:13:PM
 زراعت کیلئے گیم چینجر منصوبہ؛  تھر کے کوئلے سے اب سستی یوریا کھاد بھی بنے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تھر کے کوئلے سے اب بجلی ہی نہیں یوریا کھاد بھی بنے گی۔ کوئلے سے یوریا کھاد بنانے پر لاگت کم آئے گی۔ یہ منصوبہ پاکستانی زراعت کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ھتر کے کوئلے سے یوریا کھاد بنانے کے منصوبے کا انکشاف ایک اہم اجلاس میں کیا۔ مراد علی شاہ نے یقین کا اظہار کیا کہ  کوئلے سے یوریا بنانے کا منصوبہ تھر اور پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

کوئلے سے یوریا کھاد تیاری کے منصوبے سے متعلق فوجی فرٹلائیزر کمپنی (ایف ایف سی) اور سندھ حکومت کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ایف ایف سی کے سی ای او جہانگیر پراچہ اور دیگرسینئر حکام کے ساتھ  وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ سندھ حکومت کے سینئیر اہلکارشریک تھے۔

 اس اہم میٹنگ  میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئلے سے یوریا کھاد  تیار کرنے پر لاگت کم آئے گی۔ اس یوریا کے مارکیٹ میں آنے  سے یوریا کھاد  کی قیمت کم ہوگی جس سے زرعی شعبے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا، یہ منصوبہ سندھ کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Caption  مراد علی شاہ کراچی مین فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے  سی ای او جہانگیر پراچہ  کے ساتھ تھر کے کوئلے سے یوریا کھادبنانے کے منصوبہ پر  بات چیت کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے سے 3,500 سے زائد براہِ راست اور 7,000 سے زائد بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے کوئلے سے یوریا کھاد بکی پیداوار شروع ہونے کے بعد یوریا  کھاد کی درآمد میں کمی آئے گی اور ممکنہ طور پر 260 ملین ڈالر تک برآمدات سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا، سندھ حکومت کو سالانہ تقریباً 5.5 ملین ڈالر تک رائلٹی ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پنجاب میں ٹیچرز نے لباس پر سیاہ گاؤن پہننے کا آغاز کردیا