گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، خریداروں کے ہوش اڑا گئے

Feb 20, 2026 | 14:25:PM
گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، خریداروں کے ہوش اڑا گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رمضان المبارک میں گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے خریداروں کے ہوش اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مضان المبارک شروع ہوتے گوشت کی فی کلو قیمتوں میں 20 یا 50 نہیں ڈیڑھ سو سے دو سو روپے تک اضافے نے خریداروں کے ہوش اڑا دئیے۔

بکرے کا گوشت جو رمضان سے قبل بائیس سو روپے فی کلو تھا اب 24 سو سے 25 روپے میں مل رہا ہے جبکہ بڑے کا گوشت بھی ساڑھے 13 سو سے بڑھ کر 1500روپے تک ہوگیا ہے۔

یہ قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، ضلعی انتظامیہ نے بکرے کے گوشت کی قیمت دو ہزار روپے فی کلو ، بڑے کا ہڈی و الا گوشت ایک ہزار پچاس جبکہ بغیر ہڈی 12سوروپے فی کلو مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فری لیپ ٹاپ سکیم !اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

دکاندار کہتے ہیں سرکاری نرخ پر انہیں نقصان ہوتا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت گرانفروشی کو روکنے کیلئے روایتی نہیں ٹھوس اقدامات کرے وگرنہ وہ رمضان بھر لوٹتے رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اعلانات اور دعووں کے برعکس سرکاری نرخ نامے پر کھلے عام عملدرآمد نہیں ہورہا، شہری گرانفروشی کے رحم و کرم پر ہیں۔