کیا آپ فری لیپ ٹاپ سکیم کے اہل ہیں؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار اور شرائط سامنے آگئیں

Feb 20, 2026 | 14:16:PM
کیا آپ فری لیپ ٹاپ سکیم کے اہل ہیں؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار اور شرائط سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے نئے اہلیت کے معیار کا اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم میں نئے اہلیت کے معیار متعارف کرائے ہیں، تاکہ اسکیم زیادہ شفاف اور جامع بن سکے۔

نئے قواعد کے تحت اسکیم میں شامل ہونے کے لیے شرائط
درخواست دہندگان کسی پبلک یا تسلیم شدہ یونیورسٹی/کالج میں داخلہ لینے والے طلبا ہوں۔

اسکیم اب بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل، اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا کے لیے بھی کھلی ہے۔

انتخاب تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل، اور دیگر مقررہ معیار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں زیادہ طلبا کو فائدہ پہنچانے اور عمل کو منصفانہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ کار 
متعلقہ یونیورسٹی یا کالج میں رجسٹریشن مکمل کریں۔

سرکاری اسکیم ویب سائٹ پر درخواست جمع کروائیں۔

تعلیمی ریکارڈز اور شناختی دستاویزات درست طریقے سے فراہم کریں۔

میرٹ لسٹ شائع کی جائے گی اور لیپ ٹاپ تقسیم تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

یہ اقدامات طلبا کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔