پاکستان ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا :گورنر سندھ

Feb 20, 2026 | 10:13:AM
 پاکستان ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا :گورنر سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔

 امید رمضان کے عنوان سے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے بتایا کہ مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نےبھی روزہ رکھا تھا اورساتھ ہی افطار کیا۔ 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے قرعہ اندازی کی، خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ 

گورنر سندھ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفرقاسمی اورخاور نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں