بہاولنگر: 2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

Feb 20, 2023 | 12:13:PM
بہاولنگر: 2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے چک رام پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: سوات، فائرنگ سے ایک خواجہ سرا قتل، دوسرا زخمی

بہاولنگر پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔