مولانا فضل الرحمان سے راجہ پرویز اشرف کی ملاقات، سینیٹ انتخابات سے متعلق آگاہ کیا

Feb 20, 2021 | 20:49:PM
مولانا فضل الرحمان سے راجہ پرویز اشرف کی ملاقات، سینیٹ انتخابات سے متعلق آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ انتخابات اورلانگ مارچ کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی، راجہ پرویزاشرف نے سینٹ انتخابات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق راجہ پرویزاشرف نے وفاق سے پی پی پی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی پوزیشن سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی، دونوں رہنماﺅں نے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق راجہ پرویزاشرف نے لانگ مارچ سے متعلق بھی مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی، دونوں رہنماﺅں کی لانگ مارچ کے سلسلے میں انتظامی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی مشاورت کی۔