دنیا کی مشہور ماڈل جوڑی کو نظر لگ گئی

Feb 20, 2021 | 13:09:PM
دنیا کی مشہور ماڈل جوڑی کو نظر لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے ماڈل اور ریپر کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لئے باقاعدہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔کم کارڈیشین نے بچوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ جوڑا تقریباً 7 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اور دونوں کے چار بچے ہیں۔دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں انتہائی کامیاب ہیں۔ازدواجی مشکلات کی کئی ماہ سے گردش کر رہی. اب امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ ریئلیٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے جمعے کے روز کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ کم کارڈیشین نے علیحدگی کے لئے دائر مقدمے میں اپنے چاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اور  جسمانی تحویل کی درخواست بھی کی ہے  اور کہا ہے کہ اس سے کانیے ویسٹ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دونوں میں سے کسی نے بھی فی الحال عوامی طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

آن لائن طلاق سروس کی سی ای او اور ماہر امریکی وکیل لورا واسر کے ذریعے دائر کردہ دستاویزات میں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی علیحدگی کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔