ماہرہ خان پروڈکشن : ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کی  جھلک جاری

Feb 20, 2021 | 12:42:PM
ماہرہ خان پروڈکشن : ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کی  جھلک جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سپر سٹار ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کا ٹریلر  شیئر کیا۔ماہرہ خان نے ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں 'بسم اللہ' لکھا'۔'بارہواں کھلاڑی' کی ہدایت کاری عدنان سرور نے دی ہے جبکہ اس کی پروڈیوسر نینا کاشف اور اداکارہ ماہرہ خان ہیں اور ویب سیریز کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، ناکامی، کامیابی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے۔ویب سیریز کے 59 سیکنڈ کے ٹریلر میں گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، اداکارہ کنزہ ہاشمی، ہدایت کار و اداکار سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور اداکارہ صبا  فیصل کو اداکاری کرتے دیکھا گیا ہے۔