ابوظہبی: ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلنا شروع

Feb 20, 2021 | 09:48:AM
ابوظہبی: ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلنے والی الیکٹرک بسوں کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں الیکٹرک بسوں کا آغاز کر دیا  گیا ہے جو انتہائی تیز رفتار چارجنگ سسٹم کی حامل جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلائی جائیں گی۔الفہیم گروپ اور ین لونگ انرجی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ لیتھیم ٹائٹانیٹ آکسائڈ (ایل ٹی او) سے تیار کردہ بیٹری 20 منٹ سے بھی کم وقت میں چارج ہوجائے گی۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان بیٹریوں کے باعث یہ بسیں ماحول دوست ہیں اور مذکورہ بیٹریاں 25سال تک محفوظ ہیں۔