صدرِ زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

Dec 20, 2025 | 23:35:PM
صدرِ زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے صدرِ پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بغداد  ائیرپورٹ پر عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی, عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر  حکام نے استقبال کیا۔ صدر زرداری کے دورے کے دوران اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔صدر کا دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:6 گھنٹے کا سفر 40 منٹ میں ۔۔چین نے دنیا کی سب سے بڑی ٹنل کی منظوری دیدی