کراچی میں بھتاوصولی کی کال کہاں سے آرہی ہیں؟رپورٹ سامنے آگئی

Dec 20, 2025 | 15:03:PM
کراچی میں بھتاوصولی کی کال کہاں سے آرہی ہیں؟رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی میں تاجروں سے بھتا وصول کرنے کے واقعات پر بنی پولیس کی رپورٹ   سامنے آگئی ۔ 

پولیس کی رپورٹ کے مطابق آباد کے 8 اراکین کو بھتا وصولی کے لیے دھمکی آمیز کال کی گئی تھی، پہلا واقعہ 27 ستمبر کو ملیر میں پیش آیا تھا جس کا مقدمہ اسی روز ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 دسمبر کو ناظم آباد میں چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار ہوئے جو کہ ملیر میں بھتا وصولی میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑی ڈراپ

 اس کیس سے متعلق پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھتے کی کال بیرونِ ملک کے نمبر سے کی گئی تھی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق بھتے کی دھمکی ملنے کا دوسرا واقعہ 30 ستمبر کو بہادرآباد میں ہوا، اس مرتبہ بھی کال بیرونِ ملک کے نمبر سے آئی تھی۔