کراچی میں کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی دعوت دی:افضل خان ریمبو
ہم لوگ محفلوں اور ملنے جلنے کے شوقین ہیں لیکن یہاں ایسا کوئی رجحان نظر نہیں آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار افضل خان ریمبو نے کراچی والوں کے سرد رویے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کام کے سلسلے میں گزشتہ برس کراچی منتقل ہوئے لیکن یہاں ملنے جلنے کا وہ رجحان نہیں جیسا لاہور میں ہے۔
افضل خان اپنی اہلیہ صاحبہ اور بیٹوں کے ہمراہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے کراچی میں مقیم ہیں,انہوں نےحال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کراچی کے کچھ فنکاروں کے سرد رویّے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
افضل خان نے کہا کہ میں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتا ہوں، ہم کراچی میں تقریباً سب کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور سب ہمارے دوست ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر چند ایک افراد کے سوا کسی نے بھی ہمیں خوش آمدید نہیں کہا، صرف اسماء عباس تھیں جنہوں نے ہمارا استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہروز سبزواری نے مجھے ذاتی طور پر فون کیا جبکہ جویریہ سعود اور سعود قاسمی، جو ہمارے لیے خاندان کی طرح ہیں، انہوں نے ہماری بہت مدد کی، ہمارے لیے گھر ڈھونڈا اور سیٹل ہونے میں ساتھ دیا، ان کے علاوہ کسی نے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی دعوت دی۔
ریمبو نے مزیدکہا کہ ہم لوگ محفلوں اور ملنے جلنے کے شوقین ہیں، لیکن یہاں ایسا کوئی رجحان نظر نہیں آیااسی لیے ہم جویریہ اور سعود کے ساتھ ہی وقت گزارتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ یشما گل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
انہوں نے مزید بتایا کہ صاحبہ کو کراچی منتقل ہونے کے بعد اپنا سیلون بھی بند کرنا پڑاکیونکہ کراچی آنے پر صاحبہ اپنے پرانے گاہک کھو بیٹھی تھیں اور آمدن ختم ہو گئی تھی، واپسی پر بھی سیلون میں کوئی سرگرمی نہ ہونے کے باعث بالآخر اسے بند کرنا پڑا۔