لاہور جنرل ہسپتال ؛7 شعبوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)لاہور جنرل ہسپتال میں 7 اہم شعبوں میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ۔
جنرل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی جانب سے ٹریننگ کے لیے ایکریڈیٹیشن جاری کردیاگیا۔
جنرل،سپائن سرجری ،گلوکوما،پیڈیاٹرک اور ڈرماٹالوجی میں ایف سی پی ایس ٹریننگ ہوگی,اس کے علاوہ فرانزک میڈیسن ،کمیونٹی میڈیسن میں بھی ایف سی پی ایس ٹریننگ کی منظوری دی گئی ہے۔
اناٹومی اور فزیالوجی میں بھی فیلوشپ ٹریننگ کی منظوری دیدی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق
اس حوالے سے پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج،پی جی ایم آئی اورلاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل کاکہناہے کہ نوجوان ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔