تصاویر:ایئر انڈیا کے پائلٹ کا مسافر پر بدترین تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب ایک مسافر نے ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ پر جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا۔
ایئرلائن نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ کو تفتیش مکمل ہونے تک ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے۔
This is a big security lapse if he was off duty travelling as a passenger, using the staff queue, Trying to cut corners and using entitlement.@DelhiAirport Your response is also required here, why is another passenger without a toddler or stroller allowed to use a crew lane?… https://t.co/Zuw2KHHJM2 pic.twitter.com/TokPLquS8C
— Yash Sartanpara (@SartanparaYash) December 20, 2025
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر کی شناخت انکت دیوان کے طور پر ہوئی ہے، جن کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
دیوان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے عملے نے ان کے بچے کی وجہ سے انہیں اسٹاف اور پی آر ایم والے سیکیورٹی چیک کے راستے سے گزرنے کی ہدایت دی تھی۔
دیوان کے مطابق، اسی دوران کچھ افراد قطار توڑ کر ان سے آگے جانے لگے۔
AIX Pilot, Capt. Vijender Sejwal pic.twitter.com/Ntp1pnDgdb
— Ankit Dewan (@ankitdewan) December 19, 2025
جب انہوں نے اس پر اعتراض کیا تو ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک پائلٹ، جن کی شناخت کیپٹن وریندر کے طور پر ہوئی جو خود بھی اسی راستے سے گزر رہے تھے، نے ان سے بدتمیزی شروع کردی۔
دیوان کا الزام ہے کہ اعتراض اٹھانے پر پائلٹ نے ان کی تعلیمی حیثیت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا وہ پڑھ نہیں سکتے کہ یہ راستہ صرف سٹاف کے لیے ہے۔
انکت دیوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی پوسٹ میں لکھا کہ سٹاف میرے سامنے قطار توڑ رہا تھا۔
جب میں نے اس پر آواز اٹھائی تو کیپٹن وریندر، جو خود بھی یہی کر رہے تھے، نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ان پڑھ ہوں اور کیا میں یہ نہیں پڑھ سکتا کہ یہ داخلی راستہ سٹاف کے لیے ہے۔
دیوان کے مطابق یہ تلخ کلامی فوراً شدت اختیار کر گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پائلٹ نے اپنا ضبط کھو دیا اور انہیں جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے اور خون بہنے لگا۔
دیوان نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ ضبط پر قابو نہ رکھتے ہوئے ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے مجھ پر تشد کیا اور مجھے خون آلود حالت میں چھوڑ دیا۔
کیپٹن کی قمیض پر جو خون نظر آ رہا ہے وہ بھی میرا ہی ہے, اس پوسٹ میں دیوان نے مبینہ طور پر پائلٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔
مزید برآں، دیوان نے کہا کہ اس واقعے نے ان کی خاندانی چھٹیاں برباد کر دیں اور ان کی بیٹی اس تشدد کا منظر دیکھ کر شدید طور پر خوفزدہ ہو گئی۔
ایئر انڈیا ایکسپریس نے ایک بیان میں دہلی ایئرپورٹ پر اپنے ایک ملازم کے ملوث ہونے والے واقعے کی تصدیق کی۔
ایئرلائن کے مطابق، مذکورہ ملازم اس وقت کسی دوسری ایئرلائن کا مسافر بن کر سفر کر رہا تھا اور ایک دوسرے مسافر کے ساتھ اس کی جھڑپ ہو گئی۔
ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم دہلی ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔