قومی ہاکی ٹیم تاحال پرو لیگ کے ڈیلی الاؤنس کی منتظر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پرو ہاکی لیگ بھی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی قسمت کو نہ بدل سکی، قومی کھلاڑی بدستور ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعدد کھلاڑیوں نے ادھار لے کر اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کیے ہیں۔
متاثرہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کہا گیا تھا کہ پرو ہاکی لیگ سے ڈیلیز کے معاملات حل ہو جائیں گے۔
فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت اتنے فنڈز دے رہی ہے کہ ڈیلیز کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں:میچ میں 2 سنچریاں ، زیادہ چھکے ، آسٹریلین بگ بیش لیگ میں نئے ریکارڈ بن گئے
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ڈیلیز کی ادائیگیوں کا معاملہ جوں کا توں ہے۔
نومبر میں دورۂ بنگلہ دیش کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل ڈیلی ادا نہیں کی گئی۔
کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور دورے کی انٹرنیشنل ڈیلی بھی واجب الادا ہے۔