فیصل آباد میں معمولی تکرار پر مونگ پھلی فروش قتل

Dec 20, 2025 | 10:26:AM
فیصل آباد میں معمولی تکرار پر مونگ پھلی فروش قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )فیصل آباد میں معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا خونی واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر ایک گاہک نے فائرنگ کر کے ریڑھی بان کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر پیسے دیے بغیر ریڑھی سے مونگ پھلی اٹھا کر کھائی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی فروش کی جانب سے منع کرنے پر ملزم طیش میں آ گیا اور فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریڑھی بان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہری نئے  ٹیکس  کیلئے ہو جائیں تیار، طریقہ کار طے کر لیا گیا

واقعے کے بعد مقتول کے ورثا نے احتجاج کیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔